اسلام آباد، 16جون(اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ پارلیمنٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، سینیٹر محسن عزیز، ارکانِ قومی اسمبلی محمد عاصم نذیر، عامر لیاقت حسین، رمیش کمار، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور سابقہ رکنِ قومی اسمبلی اعجاز چوہدری شریک تھے۔











