وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور رکنِ قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

11

اسلام آباد، 29 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور رکنِ قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی  نے  منگل کو   یہاں  ملاقات کی ۔ ملاقات میں آئی ٹی منسٹری کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت اور پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات پر گفتگو کی  گئی ۔