اسلام آباد، 25جون(اے پی پی): وائس چئرمین تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آزاد کشمیر سے تحریک انصاف کے رہنما، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان کے گھر آمد،وزیر خارجہ نے تنویر الیاس کے ساتھ ان کے چچا اور تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 22 کے نامزد امیدوار سردار صغیر چغتائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کے لیے بھی دعا کی۔
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف توصیف عباسی بھی وزیرخارجہ کے ہمراء تھے۔