وفاقی بجٹ 2021-22؛ اخراجات کی مد میں ایس ایم ایز 12 ارب ، کامیاب پاکستان کیلئے 10 ارب روپے مختص

38

اسلام آباد،11جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2021-22ءکا 8487 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2021-22ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم اخراجاتی ترجیحات میں عوام کی ویکسی نیشن کے لئے 1.1 ارب ڈالر ویکسین کی درآمد پر خرچ کئے جائیں گے۔ جون 2022ءتک دس کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ایس ایم ای سپورٹ پروگرام کے لئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر اینٹی ریپ فنڈ قائم کیا جارہا ہے جس کے لئے ابتدائی طور پر دس کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 66 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے اسے 44 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ بعد ازاں اس میں 15 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ برآمدی شعبہ کے لئے سپورٹ فنڈ فراہم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ سرکاری اداروں کے لئے امداد کی مد میں پی آئی اے کیلئے 20 ارب اور سٹیل ملز کے لئے 16 ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔