وفاقی بجٹ 2021-22 عوام دوست بجٹ ہے, بجٹ میں تاجر برادری کو بہتر ریلیف دیا گیا ہے: صدر کوئٹہ چیمبرز آف کامرس عبدالصمد موسی خیل

62

کوئٹہ11 جون (اے پی پی): صدر کوئٹہ چیمبرز آف کامرس عبدالصمد موسی خیل نے کہا کے وفاقی بجٹ 2021-22 عوام دوست بجٹ ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشن میں 10 پرسنٹ تک کا ریلیف دیا گیا _صدر کوئٹہ چیمبرز آف کامرس عبدالصمد موسی خیل نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست بجٹ ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشن میں 10 پرسنٹ تک کا ریلیف دیا گیا جبکہ چھوٹی گاڑیوں پر جی ایس ٹی پندرہ سے کم کر کے ساڈھے بارہ تک کی کمی کی گئی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے اس کے ساتھ ساتھ ویدہولڈنگ ٹیکسس آٹھ سے 3 پرسنٹ تک کم کردیا گیا جو کہ خوش آئند بات ہے بجٹ میں تاجر برادری کو بہتر ریلیف دیا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آڈٹ کے اختیارات ایف بی آر سے لے کر تیسری پارٹی کے حوالے کردیے گئے ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے آج کا بجٹ جو پیش کیا گیا ہے بہت مثبت بجٹ ہے _ صدر چیمبرز آف کامرس نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے چمن تا کراچی سڑک کا جو منصوبہ جو اس سال شروع کیا جارہا ہے یہ بلوچستان کے تاجر برادری اور عوام کے لئے ایک اہم اقدام ہے جس کراچی تک کا سفر کا فاصلہ کم ہو گا اور حادثات میں کمی رونما ہوگئی ۔