ٹوبہ ٹیک سنگھ ؛پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، 3 فرار ہو گئے

24

ٹوبہ ٹیک سنگھ،07جون(اے پی پی):علاقہ تھانہ رجانہ  میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے ہیں، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے،ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ ،  چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی  اور پرس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے  ڈاکوؤں  کی شناخت شہباز ، لیاقت  اور شفیق اوڈھ کے نام سے ہوئی ہے،جو  سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔