پاراچنار،6 جون (اے پی پی):پاراچنار میں پاکستان زندہ باد مومنٹ آفس کا افتتاح ٹی ایم او پاراچنار سید بہار حسین نے فتہ وکیک کاٹ کر کیا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ڈسٹرکٹ کرم سید جمیل حسین،ٹی ایم او سید بہار حسین،چیرمین کے پی کے وزیر شاہ،پولیس ڈی ایس پی کریمان بنگش،سید باقر حسین،حاجی غنی،ظہیر صافی،سید محمد،سید لیاقت حسین، پاراچنار مسیحی برادری کے پادری دلدار مسیح نے کہا کہ پاکستان میں ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ ملک کے ہر محاذ پر سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد مومنٹ منشور صرف ملک کے حفاظت ہے یہ تنظیم غیر سیاسی اور مذہبی اور صرف پاک فوج کے ساتھ ہیں اور رہے گے۔اس تنظیم کے ملک کے کونے کونے میں شاخیں موجود ہیں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے لیے دفتر کے لیے جگہ دینے پر ٹی ایم او اور ڈی سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔











