پشاور، 3جون(اے پی پی): صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن بلا تعطل جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
ہسپتال ترجمان محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت سائنو فام دوسری ڈوز، سائنووک، اسٹرازینیکا، کینسائنو ویکیسنز موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 700 شہریوں کو لگائی جا رہی ہیں۔ اس وقت تقریباً انیس ہزار سے زائد شہریوں کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے۔