پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کوبہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں،186فوڈ یونٹس کی چیکنگ

29

ملتان،25جون(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کوبہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان ڈویژن میں 186فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی ہے اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 3آئس فیکٹریز کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ کیمیکل ڈرمز میں مینگو پلپ سٹورکرنے پر بیوریجز یونٹ کو 25ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور کہا واشنگ ایریا اور مشینری میں انتہائی گندگی پائی گئی ہے، کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر ہسپتال کی کنٹین کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانیوال پانی کا سیمپل فیل ہونے پر 3آئس فیکٹریز کی اصلاح تک پر وڈکشن بند کردی گئی ہےاور ٹیسٹ کے دوران پانی میں مضر صحت کیمیکلز کی موجودگی پائی گئی ہے۔ فوڈ بزنس مالکان کو چاہیے خوراک کی تیاری کے مراحل میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ آلودہ ماحول میں خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔