ملتان،30 جون(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خوراک کو محفوظ بنانے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں، ڈویژن میں 190 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،3 فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشنز بند کر دی گئی ہے اور 115 کلو گوشت،200 کلو برف،50 لٹر غیر معیاری مشروبات اور 20 کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کر دی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ کم وزن،بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر پولٹری شاپ کو 10 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور کہا برف کے بلاکس میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر آئس فیکٹری کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور وہاڑی میں 2 اور خانیوال میں 1 آئس فیکٹری کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں اور کہا انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری خوراک پہنچانے کیلئے دن رات اپنی خدمات سرانجام دئیے ہوئے ہیں اور کہا معیاری خوراک صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے۔