پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعدادکو دوگناکردیاگیاہے؛ڈاکٹریاسمین راشد

41

لاہور ،8 جون(اے پی پی): صوبائی وزیر  صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چین ہمارادوست ملک ہے، چین نے کوروناوباء پر مربوط حکمت عملی کے تحت قابوپایا، پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر چائنیز ورک فورس کاخیرمقدم کرتے ہیں، پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعدادکو دوگناکردیاگیاہے اور پنجاب میں فرنٹ لائن ورکرزکو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اورنج لائن میٹروٹرین کے وفد سے ملاقات  کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوباء کے خلاف جنگ میں تمام ترتعاون پرپاکستانی عوام چین کی عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں، این سی اوسی کی جانب سے ویکسین کا ہدف جلدپوراکرلیں گے، پاکستان میں ویکسین کی تیاری میں تیکنیکی معاونت پر چین کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

ڈپٹی سی ای او اورنج لائن میٹرولائچن نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹروکے1400ملازمین کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن پر وزیر صحت اور ان کی ٹیم کے مشکورہیں، پنجاب میں کورونا کی وباء پر قابوپانے کیلئے وزیرصحت اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

وفدمیں ڈپٹی سی ای اواورنج لائن میٹرلائچن،جی ایم لائی جیانکوائن،پین سونگ اورنعمان اخترشامل تھے۔