پہلاآلتحصیل شجاع آباد استاد خادم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، فرینڈ کرکٹ کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت  لیا

22

شجاع آباد 30 جون پہلا آل تحصیل شجاع آباد استاد خادم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، فرینڈ کرکٹ کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت  لیا۔

الفاروقیہ کرکٹ کلب اور فرینڈ کرکٹ کلب کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا

 فرینڈ  کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے چھ اوور میں 90 کا ہدف دیا جس کے ساتھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں فرینڈز کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں عارف نے 43 اسکور بنائے۔ الفاروقیہ کرکٹ کلب کی جانب  سے بولنگ کراتے ہوئے عارف برفی اور اصغر  کاشف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

 دوسری اننگز میں الفاروقیہ کرکٹ کلب نے 50 رنز اسکور کئے فرینڈز کرکٹ کلب کی طرف حضور بخش نے دو اوور میں سات رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اسطرح فرینڈ کرکٹ کلب نے چالیس رنز سے بآسانی میچ جیت لیا۔