پی ٹی آئی کی حکومت وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے عوام کی فلاح پرصرف کررہی ہے؛صوبائی وزیر  میاں اسلم اقبال

36

لاہور،4جون (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے عوام کی فلاح پرصرف کررہی ہے۔عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے ڈھولن وال اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ میرے بس میں ہے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ تعلیم اور صحت کے ادارے بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے، پی پی151میں صوبے کا بڑا اور شاندار گرلز کالج بنے گا، اس کالج میں متوسط اور غریب گھرانوں کی بچیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھولن وال میں عوام کے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے 26نئے ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں، علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی، گیس، سیورج اوردیگر سکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔