چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے اورملتان ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ

45

لاہور ، 02 جون (اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔ملک محمد عامر ڈوگرنے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے اورملتان ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ کا سنگ بنیاد رکھ کر عا م انتخابات میں دیئے گئے جنوبی پنجاب سے ملے مینڈیٹ کا حق ادا کیا ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔

 وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کیلئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پر وگرام ترتیب دیا جائے گا،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈزکو کسی اورمقصد یا کسی اورشہر منتقل نہیں کیا جا سکے  گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے بعد بہاولپور میں بھی جلد سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی کے راستے کھل چکے ہیں، سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر صورت میں ترقی کا حق لوٹائیں گے۔