کوئٹہ۔7جون (اے پی پی):کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی گی ہےانسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی ۔مہم میں 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے 10 ہزار 553 میڈٰیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔