بہاولنگر ، 18 جون ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہےاور سپورٹس کی ترقی کیلئے نئے گراؤنڈز بنائے جار ہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں بہاولنگر حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر کے سپورٹس جمنیزیم میں ضلع بھر میں نئے کھیل کے میدان بنانے سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سپورٹس کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سپورٹس میں حصہ لیں جبکہ پنجاب حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کے اندر سپورٹس گراونڈز کی نشاندہی مکمل کرنے اور تمام محکموں کے مابین کوارڈی نیشن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سپورٹس کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اس مقصد کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی اور مختلف محکموں کے افسران اور محکمہ سپورٹس کے ضلعی وتحصیل افسران نے شرکت کی۔