گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے نوتعینات انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کی ملاقات

117

پشاور، 10جون(اے پی پی):  گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے جس نے دہشت گردی اور انتہائی مشکل حالات کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا، جسمیں گورنر نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کو بطور آئی جی پولیس نئی تعیناتی و نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے  محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی، قبائلی اضلاع میں پولیس نظام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تھانہ کلچر میں جدید طرز پر اصلاحات کے نفاذ کو  نہایت ضروری قرار دیتے ہوئے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔