گور نر پنجاب کا ازبکستان کے وفد کے ہمراہ الیکٹرونک فیکٹری کا دورہ

14

لاہور29جون(اے پی پی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے ازبکستان کے وفد کے ہمراہ مقامی الیکٹرونک فیکٹری کا دورہ کیا ازبکستان کے ڈپٹی گور نر انامواوکبجون اور معروف بزنس مین میاں طلعت بھی ان کے ہمراہ تھے ازبکستان کے وفد نے پاکستان میں ترقی کے مثبت امکانات اور حکومتی اقدامات کو سراہا اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہاکہ وفاقی بجٹ کی منظوری حکومت کے لئے کوئی مسئلہ نہیں سب دیکھیں گے وفاقی بجٹ بھی آسانی سے منظور ہو جائے گاان کا کہنا تا کہ کوئی شک نہیں بجٹ عوام دوست اور قومی امنگوں کا ترجمان ہےمشکل وقت سے نکل چکے ہیں ملکی معاشی استحکام اور ترقی آرہی ہے ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا ہےنئے پاکستان میں نئی سوچ کے تحت کام ہو رہا ہے وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کی پالیساں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں غیر ملکی سر مایہ کاروں کوسیکورٹی سمیت تمام سہولتیں دینگے ازبکستان کے ڈپٹی گورنر انامواوکبجون نے گورنر پنجاب کی برادرانہ میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔