آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آلسعود کی ملاقات

8

راولپنڈی،28 جولائی (اے پی پی ): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آلسعود نے  بدھ کو یہاں  ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی سلامتی کی صورتحال بلخصوص افعان امن عمل ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور رابطہ کاری کےامور زیرغورآئے جبکہ سعودی وزیرخارجہ نےخطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے سعودی قیادت کیجانب سے پاکستان اور پاکستانی افواج کی غیر متزلزل حمایت کا  شکریہ ادا کیا۔