وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نمازِ عیدالاضحی وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ادا کی

7

لاہور، 21جولائی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نمازِ عیدالاضحی وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ادا کی، وزیراعلیٰ نے کورونا کے باعث سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سالمیت کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ  نے کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی۔