بہاولنگر ،25جولائی(اے پی پی): آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لئے پولنگ کاعمل جاتی ہے، ضلع میں دو حلقوں ایل اے 34 جموں 1 اور ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے لیے آج پولنگ ہورہی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقوں کے ووٹرز کے لیے 2 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، دونوں حلقوں کے کل 4 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے ووٹر گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول میں ووٹ کاسٹ کریں گے،حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے ووٹر گورنمنٹ پرائمری سکول حلقہ سی میں ووٹ کاسٹ کریں گے، حلقہ ایل اے 34 جموں 1 پر 14 اور حلقہ ایل 42 کشمیر ویلی 3 پر 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
جموں و کشمیر انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں ،دونوں پولنگ اسٹیشنز پر 25/ 25 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں، ایلیٹ کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز کے باہر ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔