مظفرآباد، 25جولائی(اے پی پی):آزاد کشمیر میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات اور پولنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔
فرحت علی میر نے نڑول، رشید آباد اور لنگرپورہ،ٹنڈالی میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر فرحت علی میر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ووٹنگ کے عمل میں شامل ہے اور عوام الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز پر پرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ عوام بڑھ چڑھ کر پولنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں، اس مرتبہ ریکارڈ ٹرن آوٹ کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے شاندار انتظامات کیے گئے، الیکشن کے ماحول کو پرامن بنانے کےلیے پولیس اور رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشن کے باہر تعینات ہیں۔











