آزاد کشمیر  الیکشن2021، پشاور میں 2 حلقوں کیلئے پولنگ جاری

103

پشاور،25 جولائی (اے پی پی )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن کیلئے پشاور میں پولنگ جاری  ہے ۔آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 45 اور ایل اے 39 میں الیکشن کیلئے پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ سٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ  پولنگ سٹیشنوں کے باہر صبح سویرے سے  گہما گہمی کا آغاز ہو گیا ہے ،ووٹرز قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں،ووٹروں کی سہولت کیلئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے پولنگ کیمپ قائم کر دیئے جبکہ  ووٹرز کو ووٹ نمبر بتائے جا رہے ہیں اور ڈالنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔