خوشاب میں آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

42

خوشاب، 25جولائی(اے پی پی): جوھرآباد کے نواحی چکوک 53

  Mb ’45 amb میں آباد متاثرین منگلا ڈیم آزاد کشمیر کےانتخابات میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں،   چک45 amb میں خواتین اور مردوں کے لیئے علیحدہ علیحدہ پولنگ سٹیشن جبکہ 53 mb اور  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوھرآباد میں  مشترکہ سٹیشن ہیں۔

  ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں۔ ڈی پی او محمد نوید اور ڈی سی حمزہ سالک براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔ انہون نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ووٹ کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران  کرونا وبا کے پیش نظر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے ،الیکشن کے موقع پر قانون کو ہاتھ میں لینے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے۔

 ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔