اسلام آباد،16جولائی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عراق کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاک۔ عراق تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عراق خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اس کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا پاکستان کے بہتریں مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد امجد علی ایک تجربہ کار سفارتکارہیں بطور سفیر عراق میں ان کی تعیناتی دوران دونوں برادر اسلامی ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔انہوں نے نامزد سفیر کو دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو مزید فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔
عراق کے لئے نامزد سفیر نے اُن کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات خصوصاً پارلیمانی تعلقات میں اضافہ کے لئے اپنے تمام تر سفارتی تجربات کو بروئے کارلانے کا یقین دلایا۔











