اسلام آباد،29جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے “نیکا” ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے بعد کاروں کی امپورٹ پرائس میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان میں الیکٹرک کاروں کی لوکل اسمبلنگ شروع ہو جائے گی جبکہ پاکستان میں الیکٹرک موٹر بائیک کی اسمبلنگ شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔