اس عید پروہی لوگ سیاحت پرجاسکتے ہیں جنہیں کورونا ویکسین لگ چکی ہے:  ڈاکٹر فیصل سلطان

19

اسلام آباد۔12جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین ملک میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے، ویکسین لگوا کر سیاحت پر جاسکتے ہیں لہٰذا عید کی چھٹیوں میں سیاحت کیلئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، بس ان لوگوں کو سیاحت کی اجازت دیں گے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آیا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کیسز میں اضافہ ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ شہریوں نے لاپرواہی کی جس کے باعث مثبت کیسز بڑھے، 2 سے 4 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایلفا قسم کے بعد نئی ڈیلٹا قسم کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔