گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا کیسزکی اوسط  فیصد سے بڑھ کر چار فیصد ہو چکی  ہے : ڈاکٹر فیصل سلطان

14

اسلام آباد،12جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آیا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کیسز میں اضافہ ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ شہریوں نے لاپرواہی کی جس کے باعث مثبت کیسز بڑھے، 2 سے 4 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے،۔