اوکاڑہ، کوٹ باری کے قریب پولیس مقابلے،دو ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید

29

اوکاڑہ،09 جولائی(اے پی پی): کوٹ باری کے قریب پولیس مقابلے میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ باری کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا، ڈاکو راہگیروں کو دن دیہاڑے لوٹ رہے تھے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کر دی ڈاکووں کی فائرنگ سے ایلیٹ  فورس کا کانسٹیبل  اسد جمیل شہید ہو گیا  جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ہی  دو ڈاکو ہلاک ہو گئے شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک  2ڈاکووں کی لاشیں بھی ہسپتال۔منتقل کر دیں، ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک  ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوئی۔