ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکز فیصل آباد لال مل چوک کا دورہ

64

فیصل آباد،9جولائی  (اے پی پی):ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے جمعہ کے ر وز چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے فنانس فیض اللہ کموکا کے ہمراہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکز فیصل آباد لال مل چوک کا دورہ کیا۔ ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین مولانا  بشیر فاروقی کے ہمراہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ میں قائم قرآن اکیڈمی اور کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا۔مولانا بشیر فاروقی نے اس موقع پر انہیں بتایاکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ میں قائم قرآن اکیڈمی سے 26 ممالک کے طلباء کو قرآن حکیم کی آن لائن تعلیم دی جاتی ہے جبکہ کمپیوٹر لیب میں 300کے قریب طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ان طلباء کو مختلف قسم کے کمپیوٹر کے شارٹ کورسز کروائے جاتے ہیں تاکہ مستقبل میں انہیں روز گار حاصل کرنے میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر ایم ڈی بیت المال نے معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین مولانا بشیر فاروقی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔