اٹک،11 جولائی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے اٹک ،حضرو ،حسن ابدال کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے انجمن تاجران سے اپیل کی کہ وہ کورونا ویکسنیشن کروائیں اور کورونا ایس او پیز پر خود بھی عمل کریں اور گاہکوں کو بھی قائل کریں۔
ڈی سی نے کہا کہ تمام دکاندار حضرات نو ماسک نو سروس کی پالیسی پر عمل کریں ۔ اس موقع پر انجمن تاجران حضرو کے جنرل سیکرٹری نعیم آرائیں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہیں ۔ مقامی اور ضلع انتظامیہ بھی انجمن تاجران اور دکانداروں کے ساتھ تعاون اور مفاہمت کی پالیسی استعمال کریں۔