بہاولنگر ،16 جولائی (اے پی پی ): ضلع بہاولنگر کے علاقے میاں والا بنگلہ کے قریب نہر سکس آر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے وسیع علاقے میں کاشت کپاس کی فصل زیر آگئی ہے جسے نقصان کا اندیشہ ہے، شگاف پر کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہی۔ں محکمہ انہار کے مطابق وارہ بندی کے بعد آج ہی نہر میں پانی چھوڑا گیا کہ کمزور پشتے کی وجہ سے شگاف پڑ گیا، شگاف پر کرنے کےلئے عملہ اور مشینری روانہ کر دی ہے شگاف جلد پر کر لیا جائے گا۔











