بہاولنگر، 07 جولائی(اے پی پی): بہاولنگر منچن آباد کے قریب بیر واہ نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا اور تیز بہاو کی وجہ سے پانی وسیع علاقے میں پھیل گیا، درجنوں ایکڑ پر کاشت تل اور دیگر فصلیں زیر آب آنے سے بھاری نقصان کا خدشہ ہے دوسری جانب شگاف پر کرنے کےلئے امدادی کاروائیاں تعطل کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق شگاف نہر کے پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے ہوا۔