میرپورخاص،07جولائی( اے پی پی): سی آئی اے پولیس نے باغ بشیر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئےگھر میں اور گھر کے باہر کھڑی بھری ٹرالی میں موجود غیر قانونی بھان کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تبلیغی مرکز کے سامنے باغ بشیر میں عظیم نامی شخص کے گھر میں بنائے گئے غیر قانونی گودام پر سی آئی اے میرپورخاص پولیس نے ڈپٹی ڈاٸریکٹر زراعت کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی اور گھر میں کٸی ملین روپے کی غیر قانونی زرعی ادویات، بھان و دیگر زرعی کیمیکل اور گھر کے باہر کھڑی بھان سے بھری ٹرالی کو سی آئی اے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔











