تھانہ فتح جنگ پولیس نے گرفتار ڈکیت گینگ سے رقم و طلائی زیورات برآمد کر لیے

29

فتح جنگ،09 جولائی(اے پی پی): تھانہ فتح جنگ پولیس نے عوام کی مدد سے گرفتار کیے جانے والے ڈکیت گینگ سے لاکھوں مالیتی رقم و طلائی زیورات برآمد کر لیے۔ 5 جولائی 2021  کو تھانہ فتح جنگ کے گاؤں کھرالہ کلاں میں ڈکیتی کی واردات کا وقوعہ پیش آیا جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے عوام کی مدد سے ڈکیت گینگ کے ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم و دیگر اشیاء کے برآمدگی کے لیے مقدمہ درج کر کے تفتیش کے عمل کا آغاز کر دیا تھا۔ دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر انکے قبضہ سے مال مسروقہ جس میں لاکھوں مالیتی طلائی زیورات اور نقد رقم برآمد کر لی جس کی تفصیل ذیل ہے۔

ملزم مانہ ولد اللہ یار کے قبضہ سے دوران تفتیش  طلائی زیورات جس کا وزن اڑھائی تولہ  مالیتی 2 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر لی۔

ملزم ماتھو ولد ظہور احمد کے قبضہ سے طلائی زیورات 5 تولہ کل مالیتی 5لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لیں۔

ملزم منا ولد یعقوب سے مال مسروقہ نقد رقم مبلغ 95 ہزار روپے برآمد کی۔

ملزم سیب ولد منظور سے مال مسروقہ نقد رقم مبلغ 25 ہزار روپے برآمد کر لی جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔