اسلام آباد، 29 جولائی(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی افغان یوتھ میڈیا فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے کم عرصے میں بہتر پرفارم کیا اس طرح کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم نہ کر سکی، جہاں افغان ٹیم اب ہے اس مقام تک پہنچنے میں دوسرے ممالک نے ستر سال لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ افغان مہاجرین کا پاکستان میں قائم کیمپوں میں کرکٹ کا سیکھنا ہے جو قابل تعریف ہے۔











