شدید گرمی ،مون سون بارشوں سے مزدوروں کی حفاظت کیلئے سیفٹی کٹس تقسیم

17

ملتان، 29 جولائی(اے پی پی): شدید گرمی ،مون سون بارشوں سے مزدوروں کی حفاظت کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے ہیلپ فاؤنڈیشن کے تعاون سے 250 سیفٹی کٹس تقسیم کی گئیں۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے خواتین و مرد مزدورں میں کٹس تقسیم کیں۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ انتظامیہ کیساتھ سماجی تنظیموں کے تعاون سے فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لائی جاسکتی ہے اور کہا کہ سیفٹی کٹس مون سون میں بھی مزدروں کے کام آئے گی، سیفٹی کٹس میں چھتری، تولیے، او آر ایس، تھرماس وغیرہ شامل ہیں۔