جالاپور پیر والا 15 جولائی 2021 قربانی کی کھالوں کی حفاظت کے حوالے سے جلالپور پیر والہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے قصاب حضرات کی تربیت کی اور آئمہ کرام سے اپیل کی گئی کہ وہ بھی لوگوں کی تربیت فرمائیں کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قیمتی کھالوں کو ضائع ہونے سے بچائیں دینی فریضہ کی ادائیگی کے ساتھ ملکی معیشت اور چمڑے کی صنعت کو ہونے والے نقصانات سے بچائیں جانوروں کی قربانی کیلئے کسی ماہر اور تجربہ کار قصاب کا انتخاب کریں تاکہ کھال اتارتے وقت خیال رکھیں کہ کھال پر ٹک نہ لگے اور کھال اتارنے کے بعد اس کو شاپنگ بیگ یا پلاسٹک کے تھیلے میں ہرگز نہ ڈالیں کھال اتارنے کے بعد کھال پر اچھی طرح نمک لگائیں اور ہوادار جگہ میں رکھیں تاکہ اس کی کوالٹی خراب نہ ہو دینی فریضہ کی ادائیگی کے فوراً بعد کھال کو مستحقین تک پہنچائیں تاکہ اس کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکے عیدالاضحی کے موقع پر کھالوں کی حفاظت جیسا قومی فریضہ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ قربانی جیسا دینی فریضہ لہذا قربانی کی کھالوں کی حفاظت کرکے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کریں۔











