جیکب آباد؛ٹھل میں مانجھی شاخ کو چالیس فوٹ چوڑا شگاف ، چاول کی فصل زیر آب آ گئی

22

جیکب آباد،13جولائی (اے پی پی ): ٹھل میں مانجھی شاخ کو چالیس فوٹ چوڑا شگاف پڑنے سے چاول کی فصل زیر آب آ گئی۔ دیہاتیوں  اور ایریگیشن عملہ نے پہنچ کر شگاف کو بند کردیا ہے تاہم پانی کی رفتار تیز ہونے کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب ہوگئی ہے۔