حسن ابدال؛ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سلطان پور میں موکھا(تیراندازی) کے مقابلوں میں شرکت، ثقافت زندہ رکھنے پر مسرت کا اظہار

65

حسن ابدال،17جولائی(اے پی پی): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سلطان پور میں موکھا(تیراندازی) کے مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کی۔پی ٹی آئی کے رہنما اکبر تنولی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ آج یہاں مختلف علاقوں سے لوگ آئے ہوئے ہیں اور بہت اچھا مقابلہ تھا، مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے علاقائی ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کھیل کیوجہ سے مختلف زبانیں بولنے والے لوگ یہاں اکٹھے ہیں جو سب کی ثقافت ہے، اس کھیل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

 انھوں نے اول پوزیشن حاصل کرنے والی سلطان پور ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہت ہی اچھا کھیل پیش ہے اور ساتھ صوابی کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں