حکومت پنجاب نے ملتان کے لئے موبائل ٹیسٹنگ لیب کی منظوری دے دی

32

ملتان، 17جولائی(اے پی پی ):حکومت پنجاب نے ملتان کے لئے موبائل ٹیسٹنگ لیب کی منظوری دے دی ہے ،  موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے دیہی علاقوں سے شہروں میں لائے جانیوالے دودھ کی کوالٹی کو چیک کیا جائے گا۔

 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے  مال نیوٹریشن کمیٹی کے  اجلاس سے خطاب کے دوران  بتایا کہ موبائل ٹیسٹنگ لیب کی خریداری  پر3 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔انہوں  نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیب کی خریداری کے لئے پی سی ون بھی تیار کر لیا گیا  ہے، موبائل ٹیسٹنگ لیب پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کی جائیگ۔

ی علی شہزاد نے کہا اب دودھ میں پاوڈر،پانی اور مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف موقع پر کارروائی ہو گی۔انہوں  نے کہا کہ  بچوں میں غذائی قلت کے مسئلے  پر وزیراعظم عمران خان  کی  بہت  توجہ  ہے، بچے قوم کے معمار ہیں۔

 علی شہزاد نے کہا بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے، صحت مند جسم کے لئے غذائیت سے بھر پور غذا کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے   کہا کہ  ضلع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے ۔انہوں  نے کہا کہ ایجوکیشن نیوٹریشن آفیسرز سرکاری  و پرائیویٹ سکولوں کو متواتر دورہ  کریں ۔

 اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امجد راو سمیت  محکمہ لائیو سٹاک، سوشل ویلفئیر، پاپولیشن ویلفئیر، لوکل گورنمنٹ کے افسران کی بھی شریک ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مال نیوٹریشن کمیٹی سید حسین رضا نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔