حکومت پنجاب کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم، تحصیل میں 5دیہی مال مراکز فعال

101

 

شجاع آباد، 26جولائی (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے دیہی مرکز مال کا وزٹ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تمام سہولتیں فراہم کریں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کیا جاسکے، وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریونیو سروسز ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ ہے۔ حکومت پنجاب کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم، تحصیل میں 5دیہی مال مراکز فعال کردیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے پونٹہ، بستی سکندر آباد میں  دیہی مرکز مال کا وزٹ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں فرد ملکیت، بائیومیٹرک، ریونیو انتقلات سمیت تمام سہولیات فراہم ہوں گی اور کہا ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کا مقصد دیہی علاقوں کے باسیوں کو ریلیف دینا ہے،  دیہی مراکز مال سے ریونیو ریکارڈ کی عدم دستیابی سمیت تمام شکایات کا ازالہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنی قانون گوئی میں ریونیو سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔