اسلام آباد ، 20 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے داسو ڈیم واقعہ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس پر چینی حکومت ہم سے مطمئن ہے۔
منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس خطے میں مسلمانوں کا ابھرتا ہوا لیڈر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔











