ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا تھانہ کوتوالی اور گلگشت کا دورہ

41

ملتان ، 10 جولائی  (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی  نے  تھانہ کوتوالی اور گلگشت کا دورہ کیا   ۔  آر پی او نے تھانوں کی عمارات  سمیت  مال خانوں کا معائنہ کیا اور  حوالات کا جائزہ بھی لیا۔ آر پی او نےفرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر کارروائی بارے معلومات بھی لیااور تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ بھی کیا۔

آر پی او نے کہا کہ جرائم کے سد باب کے لیے متحرک ہوں۔انہوں نے    پولیس اہلکاروں کو  ہدایت کی کہ عوام کو احساس تحفظ دلانے کے لیے گشت کو مؤثر بنائیں ۔آر پی او نے کہا کہ شہر میں جرائم کے کنٹرول کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی فزیبیلٹی تیار کی جائے اورسی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا مربوط نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔