ہرنائی ،28 جولائی (اے پی پی ): صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ موجودہ جدید دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے، ملک کے دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے قومی اداروں کے خلاف جو مہم چلا رہا ہے یہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل برداشت نہیں۔
پارٹی کے 150 سوشل میڈیا ایکٹوسٹ میں سمارٹ موبائل فونز کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا و بی اے پی کے مرکزی رہنماء حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پارٹی کیلئے سوشل میڈیا ورکرز کی خدمات قابل تعریف ہے،سوشل میڈیا پر ملک دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پارٹی کے سوشل میڈیا ورکرز نے پارٹی کے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ مثبت انداز میں سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی،زیارت، سنجاوی میں پارٹی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے اور سوشل میڈیا ورکرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کرینگے ۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی اے پی زیارت، سنجاوی،ہرنائی کے سوشل میڈیا ورکرز پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر مثبت کردار ادا کرے، اگر سیاسی مخالفین ہمارے پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیوں نہ کرے لیکن ہمارے پارٹی سوشل میڈیا ورکرز سیاسی مخالفین کو دلائل سے مہذب انداز میں ہی جواب دے۔انہوں نے کہا کہ اخلاق اور مہذب انداز میں اپنے مخالفین کو برادشت کا مادہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ میں ہونا چاہیے۔
تقریب میں ہرنائی ،سنجاوی، زیارت کے سینکڑوں کارکنوں قبائلی معتبرین وعلماء کرام نے شرکت کی۔