پشاور، 8جوائی(اے پی پی): ہشاور پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب موجود 6 مسلح ملزمان گرفتار کرلئے جن کے قبضہ سے جدید خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
کاروائی کے بارے ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں تین ایم 16، ایک کلاشنکوف اور آٹھ پستول شامل ہیں، جبکہ گرفتار شدہ ملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ اور پشاور کے مختلف علاقوں اور تین مختلف فریقین سے ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی مختلف ذرائع سے جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بھاری جانی نقصان کو روکنا ممکن ہوا کیونکہ شہر کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم چارسدہ واقعات کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سمیت شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔











