سکھر،یکم جولائی(اے پی پی ): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے میرپورماتھیلوضلع گھوٹکی میں کارروائی کرکے دو نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ہے، گرفتارنوجوانوں میں ذیشان اور شہزاد ملک شامل ہیں ۔
انچارج سائبر کرائم امجد عباسی کے مطابق ملزم ذیشان اور شہزاد ملک پر سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے، ملزمان نے لڑکی کی برہنہ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان سے موبائل فون برآمد کر کے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔