سکھر، 25جولائی(اے پی پی ): آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں سکھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے، جہاں 22 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سیکورٹی کے لئے 34 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
انتخابات کے لیے سکھر کے مین پرائمری سکول میں دو پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،جہاں وادی کشمیر حلقہ 1 ، جموں کشمیر حلقہ 1 کے لیے ووٹ کاسٹ کیے جا رہے ہیں











