سکھر،27جولائی(اے پی پی): سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت میں 18اگست تک توسیع کردی ہے۔
مشیر جیل خاناجات اعجاز جکھرانی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیش ہوئے، عدالت نے خاتون ملزمہ لبنیٰ کی ضمانت میں بھی توسیع کی، اعجاز جکھرانی سمیت پانچ ملزمان پر 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے، اعجاز جکھرانی سمیت 13 ملزمان پر ایک اور ریفرنس بھی دائر ہے۔