سکھر،16جولائی(اے پی پی ): انتظامیہ ایس اوپیز اور کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف ایکشن میں آگئی ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جاوید احمد کی ہدایات پرمختیار کار بابر بلو نے شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرجاکر ویکسی نیشن سرٹفکیٹ چیک کیے۔ویکسی نیشن سرٹفیکیٹ نہ ہونے پر 10سے زائد دکانیں و ہوٹلز سیل کر دیئے گئے ۔ضلع انتظامیہ نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ ویکسی نیشن کروالیں اور سرٹیفکیٹ دکان پرآویزاں کریں بصورت دیگرآپ کاروبارنہیں کر سکیں گے۔